تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:3

بیٹی بی کے نام کا اعلان جلد کریں گے،ابھشیک بچن

اے آر وائی - بالی وڈ اسٹارز ابھشیک بچن نے کہا کہ بیٹی بی کا نام رکھ لیا گیا ہے اوراس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔جبکہ بھارتی میڈیا نے بیٹی بی کوارادھیا بچن پکارنا شروع کردیاہے۔



مسٹر اینڈ مسسز ابھشیک نے بیٹی بی کے نام کا باقاعدہ اعلان اب تک نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن خاندان بیٹی بی کا نام ارادھیا رکھے گا۔ امیتابھ بچن کی پوتی کے نام کےلئے ارادھیا،عالیہ اور ابھلشا جیسے نام بھی ذرائع ابلاغ میں گردش میں ہیں.



اب یہ توبیٹی بی کے پاپاابھیشک ہی بتا سکیں گے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کا نام کیارکھا ہےاور بھارتی میڈیا رپورٹس کس حد تک سچ ثابت ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.