تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:30

بالی ووڈ: پریانکا چوپڑا فلم فیشن ٹو میں کاسٹ ہونے کو بے چین

اے آر وائی - بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا فلم فیشن کے سیکوئیل میں کام کرنے کو بے چین مگر فلم ڈائریکٹر کاسٹ کرنے کو تیارنہیں۔ فلم فیشن میں عام سی لڑکی سے سپر ماڈل بننے والی پریانکا چوپڑا آج کل ہیں کافی پریشان۔



انہیں اڑتی اڑتی خبریں ملیں کہ فیشن کا سیکوئیل بن رہا ہے جس کے بعد ان کی بےچینی بڑھ گئی اور وہ اس کوشش میں مصروف ہوگئیں کہ آخر کون ہے ایسی ایکٹرس جو پریانکا سے زیادہ بولڈ اور اچھی اداکارہ ہے۔ آخر کار بالی ووڈ کی یہ کٹ کھنی بلی اپنے نخرے بھول کر خود ہی کہہ اٹھی کہ اگر فیشن ٹو بنائی جارہی ہے تو وہ اس میں ایکٹنگ کے لئے بے چین ہیں، مگر مدھر بھنڈارکر ہیں کہ گرین سگنل دے ہی نہیں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.