تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:45

گھر کی مرغی دال برابر،ایک خان کا بیٹا دوسرے خان کا مداح

اے آر وائی - ایک خان کا بیٹا دوسرے خان کا مداح نکلا۔ یعنی گھر کی مرغی دال برابر،سیف علی خان کہتے ہیں ابراہیم شاہ رخ خان کا زبردست فین ہے اور ڈان ٹو کی رنگ ٹون کا عاشق ہے۔



بالی وڈ اداکار اور پروڈیوسر سیف علی خان آج کل اپنی فلم ایجنٹ ونود کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ پچاس کروڑ کی لاگت سے بننے والی اس فلم کے بارے میں چھوٹے نواب کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلم کی لاگت سے زیادہ ناظرین کی تفریح اہمیت رکھتی ہے۔ وہ اپنے فلم کے کردار” ایجنٹ ونود“ کو کامک شکل میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم تئیس مارچ کو بھارت بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.