تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:5

پاکستان میں جلد آئی میکس سنیما کی شروعات ہوگی

اے آر وائی - اب تھری ڈی فلمز دیکھنے کا لطف دوبالا ہوجائے گاکیونکہ آئی میکس پاکستان میں تین سنیما گھر شروع کررہا ہے۔ پاکستانی سنیما کی زبوں حالی کے باوجود ایک بارانقلاب مچنے والا ہے۔ سنے اسٹارسنیما نے دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان میں بھی سنیما گھر شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔



یہ سنیما اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔جدید سازوسامان سے لیس آئی میکس سنیما کے ذریعے تھری ڈی فلمز کے شوقین افراد کا شوق پورا ہوگا۔آئی میکس نے ایشیا میں تین سو تین سنیما گھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



اس سے پہلے بھارت میں بھی آئی میکس کے سنیما کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔آئی میکس سنیما کے آغاز سے سنیما گھروں کا کھویا ہوا مقام واپس آنے کی سوفیصد امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.