16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 18:13
فلم اگنی پتھ نے 125 ارب کا بزنس کرلیا
اے آر وائی - بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتھک روشن کی فلم اگنی پتھ نے ایک سو پچیس ارب کا بزنس کرلیا۔ بالی ووڈ پر ایک ارب کا بزنس کرنے والی فلموں پر صرف خانز کا راج تھا۔ مگر اب اس ریس میں شامل ہوگئے ہیں ریتھک روشن بھی۔ جن کی فلم اگنی پتھ نے ریکارڈ توڑ کامیابی کی۔
امیتابھ بچن کی فلم اگنی پتھ کے ری میک نے ریتھک کو شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا۔ ان ساری کامیابیوں کے باوجود ریتھک کو کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ اپنی دوسری فلم کرش تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے۔ حالانکہ فلم کی کامیابی پر پریانکا چوپڑا اور سنجے دت نے پارٹی کرکے خوشی منائی تھی۔