17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:5
پورٹل 2نے برطانوی ویڈیو گیم اکیڈمی ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا
اے آر وائی - برطانوی اکیڈمی ویڈیو گیم ایوارڈزمیں پورٹل ٹو سال کی بہترین ویڈیو گیم قرار پائی جسے تین مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ ملے۔ لندن میں برطانوی اکیڈمی ویڈیو گیم ایوارڈ کی تقریب میں پورٹل ٹو کے ماسٹر مائنڈ جوش وئیر کا کہنا تھا کہ بافٹا ایوارڈ ملنا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ اس موقع پر ارکھم سٹی گیم دو ایوارڈ کے ساتھ سال کی دوسری اور ایل اے نوری گیم تیسری بہترین ویڈیوگیم قرار پائی۔
تقریب میں بافٹا اسپیشل ایوارڈ سمیت مختلف کیٹیگریز میں بھی انعامات دئیےگئے، جس میں ویڈیوگیمز کی پس پردہ موسیقی، رنگوں کا امتزاج اور لیولز کو مد نظر رکھا گیا۔ ویڈیو گیمز دنیا بھر کے بچوں میں بے انتہا مقبول ہے اور یہ پچاس بلین ڈالر کی انڈسٹری بن چکی ہے۔