تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 21:5

فلم راک اسٹار ایک کے بعد ایک ایوارڈ لے اُڑی

اے آر وائی - فلم راک اسٹار ابھی تک ناظرین اور ناقدین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے، اس فلم کو بھارت میں فلمی دنیا کے بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔ رنبیر کپور نے فلم راک اسٹارمیں ساڈا حق کا نعرہ کیا لگایا، فلم ابھی تک راک کئے جارہی ہے۔



پہلے اس نے فلم فیئرایوارڈز جیتے اور اب راک اسٹار کو فلمی دنیا کا بڑا اعزاز یعنی ایف آئی سی سی آئی فریمز ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈز شو میں رنبیر نے بیسٹ ایکٹر جبکہ امتیاز علی نے بیسٹ ڈائریکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ فلم نے مخلتف کیٹیگریز میں پانچ ایوارڈز لے کر سب سے زیادہ ایوارڈ لینے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.