18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:50
کراچی:انورمقصودکاتھیٹرپلے،پونے 14اگست،پیش کردیاگیا
اے آر وائی - کراچی میں معروف ڈرامہ نگارو فنکارانور مقصود کے فنی کیرئیر کا پہلا تھیٹر پلے، پونے چودہ اگست ،پیش کردیا گیا ۔یہ تھیٹر پلے اے آر وائی ڈیجیٹل کی میڈیا پارٹنر شپ میں پیش کیا جارہا ہے ۔
آرٹس کونسل کراچی میں جاری اس تھیٹر پلے میں نوجوان فنکار پرفارم کررہے ہیں ۔اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں ڈرامہ رائٹر انور مقصود کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال اور مولانا شوکت علی کی قردادروں کو موجودہ پاکستان اور ملکی صورتحال میں پیش کیا گیا ہے۔
کھیل کا آغاز قائد اعظم محمد علی جناح ،علامہ اقبال اور مولانا شوکت علی کے ائیر پورٹ پر ٹکٹ کنفرمیشن کے انتظار سے ہوتا ہے جو اس سال چودہ اگست منانے پاکستان آتے ہیں۔