18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:59
فلم مرر مرر کا پریمیئر جولیا رابرٹس منفی کردار میں
اے آر وائی - لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم مرر مرر کا پریمیئر ہوا جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ حسین اداکارہ جولیا روبرٹس کو منفی کردار میں پیش کیاگیا ہے۔
فلم مرر مرر طلسماتی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک حسین شہزادی کو ایک جادوگرنی جنگل میں بھیج دیتی ہے۔ وہاں اس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر آخر کار اس سے محبت کرنے والا شہزادہ اس کو ریسکیو کرتاہے۔
فلم میں موسیقار فل کولن کی بیٹی نے اسنووائٹ کا کردار نبھایا ہے۔ اور اس بار جولیا رابرٹس بنی ہیں جادوگرنی اور انہوں نے منفی اداکاری کر کے اپنےصلاحیتوں کا لاجواب مظاہرہ کیا ہے۔