19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:32
صدرزرداری نے اداکار قوی کیلئے ستارہ امتیاز کی منظوری دے دی
اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری نے ملک کےنامورفنکار محمد قوی خان کو اعلی خدمات کے صلے میں ستارہ امتیازدینے کی منظوری دیدی۔
صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر محمد قوی خان کوان کی اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کے عوض ستارہ امتیازدینے کی منظوری دی ہے۔ محمدقوی خان نے اپنے کیریئرکاآغاز انیس سو باون میں ریڈیوپاکستان سے کیا تھا، انھیں پہلے ٹی وی ڈرامہ میں ہیرو کا کردار اداکرنےکا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ قوی خان کوملک میں تھیٹر متعارف کرانے کے حوالے سے پائنر بھی قراردیاجاتا ہے۔