19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 13:12
ہالی وڈ فلم 21جمپ اسٹریٹ نے باکس آ فس پر دھوم مچادی
اے آر وائی - ہالی وڈ فلم ٹوئنٹی ون جمپ اسٹریٹ نے باکس آ فس پر دھوم مچادی۔ ہفتے کے اختتام پر امریکا میں فن اور ایکشن سے بھر پور فلم 21جمپ اسٹریٹ نے فلم بینوں کے دل جیت لئے ۔
فلم دی لوریکس باکس آ فس پر دوسرے نمبر پر رہی ۔ جمپ اسٹریٹ کہانی ہے دو دوستو ں کی ،جو غیر سنجیدگی سے زندگی گزارنے کے باوجود پولیس میں بھرتی ہوجاتے ہیں اور پھر مجرموں اور اور ان دونوں دوستوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلےگا۔ باکس آ فس پر فلم نے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔