تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:3

ایجنٹ ونود کی چوری پکڑی گئی، گانا ایرانی گانے کی نقل نکلا

اے آر وائی - ایجنٹ ونود کی چوری پکڑی گئی۔ فلم کا تیزی سے مقبول ہوتا گانا ’’پیار کی پونگی بجا کر‘‘ ایرانی گانے کی نقل ہے۔ گانا چرانے پر ایرانی گروپ نے موسیقار پریتم کے خلاف کیس کردیا۔



ایرانی میوزیکل گروپ باروباکس کارپوریشن نے دعوی کیا ہے کہ فلم کے گانے کا ایک حصہ ان کے گانے ’’سوسان خانم‘‘کی ہو بہو نقل ہے جو کینیڈا کے کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت گروپ کی اجازت کے بغیر نقل نہیں کیا جا سکتا۔ فلم تئیس مارچ کو بھارت بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.