21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:5
کامیڈی فلم امریکن پائی کے شین ولیم اسکاٹ نے منگنی کر لی
اے آر وائی - ہالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم امریکن پائی میں کام کرنے والے شین ولیم اسکاٹ نے ماڈل لنڈ سے فری موڈ سے منگنی کر لی ۔ ہوا کچھ یوں کہ ویلن ٹا ئی ڈے پر شین ولیم اسکاٹ نے لینڈ سے فری موڈ سے اظہار محبت کیا جس کو فینر نے قبول کر لیا شین اسکاٹ کا کہنا ہے دوست سے منگنی کر کے وہ اپنے آ پ کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں ۔
امریکن پائی میں پر فارم کر نے والے شین اسکاٹ اس بات پر شکر گزار ہیں ان کی دوست نے فلم امریکن پائی اب تک نہیں دیکھی، دیکھ لیں تو شاید منگنی کی نوبت نہ آ تی ۔