21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 20:14
کارٹون کرداردی مَپیٹس بھی ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل
اے آر وائی - مشہور ہالی وڈ کارٹون کریکٹر دی مَپیٹس کو شاندار اداکاری پر ہالی وڈ کے واک آ ف فیم میں شامل کرلیا گیاہے ۔
دی مَپیٹس میں مختلف پتلیوں پرمشتمل کردارشامل ہیں،جنہیں جیم ہینسن نےانیس سو پچپن میں تخلیق کیا۔
ہالی وڈ کے دو ہزار چارسو سر سٹھ ویں اسٹار واک آف فیم کااعزاز مَپیٹس کے دلچسپ کردار مِسٹر کرمیٹ اور مِس پگی نےلیے۔ کرمیٹ اور پگی کے تخلیق کارجیم ہینسن کےبچے بھی اسٹیج پرمَپیٹس کرداروں کے ساتھ موجود تھے۔ دی مَپیٹس کےکردار اپنی تخلیق کےبعد سےہی دنیا بھر میں بچوں کےپسندیدہ کارٹون کریکٹرہیں۔