22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:32
لاہور:این سی اے کے زیراہتمام بہاربیگم کو خراج تحسین
اے آر وائی - پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام فلمسٹار بہار بیگم کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں اہم فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ چھ سو سے زائد فلموں میں فن کے جو ہر دکھانے والی اداکارہ بہار بیگم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پی این سی اے کے زیر اہتمام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔
تقریب میں بہار بیگم کی فنی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر مختلف فنکاروں نے بہار بیگم پر پکچرائز کیے گئے گیت پرفارم کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔