تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:42

لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی کو بچھڑے 5 برس بیت گئے

اے آر وائی - لازوال دھنوں کے خالق موسیقارنثار بزمی کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔ موسیقار نثار بزمی کا بنیادی تعلق قوال گھرانے سے تھا اور انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز مینڈولین بجا کر کیا ۔بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہونیوالے نثار بزمی نے چوبیس کے قریب بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی جس کے بعد وہ پاکستان آ گئے۔



بطور موسیقار نثار بزمی نے نوے فلموں میں کام کیا۔ ان کے مقبول گیتوں میں ”چلو اچھا ہوا تم بھول گئے، تن توپہ واروں“ اور” آج بھی سورج ڈوب گیا “شامل ہیں ۔



ان کے کمپوز کردہ گیت محمد رفیع، مہدی حسن، نورجہاں ، احمد رشدی اور مہنازجیسے گلوکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے۔ نثار بزمی واحد موسیقار تھے جو اپنے کمپوزکیے ہوئے گیتوں کے ارینجمنٹ بھی خود کرتے تھے ۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں کسی پنجابی فلم کا میوزک نہیں دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.