22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:32
لندن۔ فلم "دی پائیریٹس ان ایڈوینچر ود سائنٹسٹ" کا پریمیئرشو
اے آر وائی - لندن میں سجا تھری ڈی فلم ”دی پائیریٹس ان ایڈ ونچر و ود سائینٹسٹ“ کا پرمئیر شو۔فلم کے شومیں مرکزی کردار اداکر نے والے ڈیوڈ ٹینینٹ کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد بحری قزاک کا روپ دھارنے میں مزا آیا۔
فن و مزے سے بھر پور فلم دی پائریٹس ہے کہانی بحری قزاقوں اور سائنس دانوں کی۔ جو کچھ نہ کچھ نیا کر نا چاہتے ہیں۔۔۔بحری قزاک کے کردار نبھانے والے ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ فلم کے اسکرپٹ نے انہیں دی پائیرئٹس میں کام کر نے پر مجبور کر دیا۔ڈیوڈ ٹینینٹ نے ڈائیریکٹر ارادمان پیوپل کے کام کو سراہا اور جدید اینی میشن کو فلم کا حصہ بنانے والے اسٹاف کو بھی۔