9 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:31
نئی بالی وڈ فلم’’فائنڈنگ فینی‘‘ کے ڈائیلاگ کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی.......این جی ٹی.......شانتی گرل اور عشق زادے پہلی بار ایک ساتھ۔دپیکاپڈکون اور ارجن کپور کی نئی فلم’’فائنڈنگ فینی‘‘ کے نئے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ارجن کپور کی نئی ہندی انگلش فلم’’فائنڈنگ فینی‘‘ کے ٹریلر اور گانوں کے بعدنئے ڈائیلاگ پروموز کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ ہدایت کار ہومی اداجانیاکی اس فلم کی کہانی ایک روڈ ٹرپ کے گرد گھومتی ہے جس میں دپیکا، ارجن کپور، نصیر الدین شاہ، ڈمپل کپاڈیہ اور پنکج کپورایک گاڑی میں سوار ہو کر گوا بھر میں کسی شخص کی تلاش میں نکلے ہوئے ہیں اور اسی سفر کے دوران ان کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہو تے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ کے غنڈے رنویر سنگھ بھی اس فلم میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے جسے 25 اگست کو بھارت جبکہ 12ستمبر کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔