تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:11

جیمز بانڈ فلموں کے مشہور ولن رچرڈ کیل انتقال کر گئے

جیو نیوز - نیویارک...... جیمز بانڈ فلموں کے مشہور ولن رچرڈ کیل انتقال کر گئے۔ اداکار ،رچرڈ کیل کا شمار جیمز بانڈ سیریز کے مشہور ولن میں ہوتا ہے، انہیں 1977 میں فلم The Spy Who Loved Me میں دھاتی جبڑوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ ان کا یہ مخصوص کردار Jaws فلم پروڈیوسرز کی ضرورت بن گیا، رچرڈ کیل نے بعد میں جیمز بانڈ سیریز کی فلم مُون ریکر میں بھی کام کیا۔انہوں نے ٹیلی وژن سیریز میں بھی کام کیا جن میں، مین فرام انکل اوروائلڈ وائلڈ ویسٹ بہت مشہور ہوئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.