17 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:45
سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم"دیسی کٹے"کا نیا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی.......سنیل شیٹھی کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم دیسی کٹےکانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمسازوہدایتکارآنند کمار کی اس فلم میں سنیل شیٹھی کیساتھ جے بھانوشالی،آکہل کپور ،ساشا آغا،ٹیا باجپائی،مرلی شرمااور آشوتوش رانا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔آریان سیکسینا کی تحریر کردہ اس فلم کی کہانی کانپور کے قصبے میں کٹے(دیسی گن)کی فیکٹری میں کام کرنے والے دو شارپ شوٹر نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں باقاعدہ طور پر ایک پسٹل شوٹنگ کوچ نے ٹریننگ دی ہے۔ڈرامے کے ساتھ ساتھ بھرپور ایکشن کا تڑکا لیے یہ فلم دیسی کٹے رواں سال26ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک کیلاش کھیر نے ترتیب دیا ہے۔