تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:5

سسپنس تھرل فلم "دی ایکیولائزر"کا نیا کلپ جاری

جیو نیوز - نیویارک.....معروف ہالی وڈ ایکشن ہیرو ڈینزل واشنگٹن کی سسپنس تھرل فلم "دی ایکیولائزر"کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاراونٹونی فوکوا کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈر کے گِرد گھوم رہی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد خاموشی اور سکون کی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے تاہم اپنی اغوا ہونیوالی دوست کو بچانے کی خاطر اس کا واسطہ خطرناک روسی مافیا گینگ سے پڑجا تا ہے ۔ایلکس سسکن، جیسن بلومینتھن ، ڈینزل واشنگٹن، اسٹیو ٹرش اور زیک سینڈرکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ڈینزل واشنگٹن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں فرنچ اداکارہ شلوئے گریس مورٹز، ملیسیا لیواورمارٹن کوسیک شامل ہیں۔50ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی سنسنی، کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم "دی ایکیولائزر" کولمبیا پکچرز کے تحت 26ستمبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.