19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 21:53
میکا سنگھ اور شان کی فلم بلوندرسنگھ فیمس ہوگیاکے نئے گانے کی ویڈیو
جیو نیوز - ممبئی...... گلوکارمیکا سنگھ اور شان کی ایک ساتھ پہلی کامیڈی فلم بلوندرسنگھ فیمس ہوگیاکے نئے گانے کون سمجھاوےکی ویڈیو ریلیز کر دی گئی۔بالی ووڈ کے نا مور دو پلے بیک سنگرز میکا سنگھ اور شان نے گانے کے ساتھ ساتھ ایکٹنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جن کی ایک ساتھ پہلی فلم بلوندر سنگھ فیمس ہوگیاکے ٹریلر کے بعدنئے گانے کون سمجھاوے کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔کو ن سمجھاوے کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو میکا سنگھ ہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں یہ میکا مو سیقی کی دھن پر ناچتے گاتے نظر آرہے ہیں۔ اس فلم میں میکاسنگھ نا صرف اپنی آواز اور اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر اور میوزک ڈائیریکٹر بھی ہیں۔ہدایتکار سنیل اگن ہوتری کی اس فلم میں میکا اورشان کا نام بھی ایک ہی یعنی بلوندر سنگھ ہے جوکہ ہیرو بننے کیلئے کو ششیں کر رہے ہیں۔ میوزک اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں میکا اور شان کے علاوہ انوپم کھیر بھی اہم کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم میں سنی لیون نے بھی ایک آئٹم نمبر کیا ہے۔میکا سنگھ اور شان کے مداح ان دونوں اسٹارز کو بڑی اسکرین پر اداکاری کر تا اس سال19ستمبرکو دیکھ سکتے ہیں۔