تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
22 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:14

فلم ’’خوبصورت‘‘ کے ہیرو فواد خان وطن واپس پہنچ گئے

جیو نیوز - لاہور.........بالی وڈ کی کامیاب فلم ’’خوبصورت‘‘ میں ہیرو کا رول اداکرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں بننے والی ان کی فلم ’’خوبصورت‘‘ نے تین روز میں 48کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے اور اس کا ہر شو ہاؤس فل جا رہا ہے۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ انڈیا میں مجھے بہت پذیرائی ملی ہے اور سونم کپور جیسی اچھی اداکار کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فواد خان کا کہنا تھا کہ میں نے سونم کپور کو پاکستان آنے اور فلموں میں کام کرنے کی آفر کی ہے جو اس نے قبول کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.