24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 9:55
جیو کی فلم’’دختر ‘‘کی پذیرائی میں اضافہ، کراچی میں ہر شوہاؤس فل
جیو نیوز - کراچی..........جیو فلمز کی پیشکش ’’دختر‘‘ کی پذیرائی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے،کراچی کے سینما گھروں کا ہر شوہاؤس فل ہے۔ پاکستان کی خوبصورت سیر کراتی فلم ’’دختر‘‘ کی نمائش زور و شور سے جاری ہے۔ ہنزہ،گلگت، اسکردو، شاہراہِ قرارقرم اور کلر کہارجیسی پاکستان کی حسین وادیوں کا پس منظر لئے فلم ’’دختر‘‘ کی سنیماٹوگرافی دیکھنے والوں کی خاص دلچسپی اور توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ بچیوں کی کم عمر میں شادی کے مسئلے کو بڑی اسکرین پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے والوں میں دس سالہ زینب کا کردار نبھاتی صالحہ عارف سرِ فہرست ہیں جن کی اداکاری فلم بینوں کی بھرپور داد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار جیو فلمز کی اس نئی پیشکش کی نمائش کا سلسلہ 18ستمبر سے ملک کے کئی بڑے شہروں سمیت کراچی میں بھی جاری ہے۔