تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:45

شردھا کپور گلو کارہ بھی بن گئیں،فلم’’ حیدر‘‘کیلئے گانا ریکارڈ کر ایا

جیو نیوز - ممبئی.........بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو اور ایک ولن میں اپنی منفرد اداکاری سے نام و مقام بنانے والی اداکارہ شر دھا کپور اب گلو کارہ بھی بن گئی ہیں۔شر دھا کپور نے اپنی آنے والی نئی ایکشن اورسسپنس سے بھر پور فلم ’’حیدر‘‘ کیلئے اپنی آواز میں کشمیری فوک گانا ریکارڈ کر وایا ہے۔ اس فلم میں شردھا ایک کشمیری لڑکی کا کر دار ادا کر رہی ہیں اور اسی کر دار کی مناسبت سے کشمیری زبان میں انہوں نے یہ گانا گایا اور ریکارڈ کر وایا۔ اس فلم کی کہانی ولیم شیکسپیئر کے معروف ناول ہیملٹ سے ماخوذ ہے جبکہ کامیاب بالی ووڈ فلم’’ کمینے‘‘ کے ہدایت کار وشال بھردواج اسے ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جسے اس سال 2 اکتوبر کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ نے فلم’’ گلاب گینگ‘‘ اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فلم’’ ہائے وے‘‘ کے لئے سونگ کو اپنی آواز میں ریکارڈ کر وائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.