تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 9:55

ہالی وڈ میں اب فلمیں ڈرون طیاروں سے بنیں گی

جیو نیوز - ہالی و ڈ......ہالی و ڈ میں فلمیں اب ڈرون طیاروں سے بنیں گی۔امریکی حکومت نے چھ پروڈکشن کمپنیوں کو فلمیں بنانے کیلیے ڈرون کے استعمال کی اجازت دے دی۔امریکی ایوی ایشن اتھارٹی نے منگل کے روز چھ پروڈکشن کمپنیوں کو فلمیں بنانے کیلیے ڈرون استعمال کرنے کی اجازت دی تاہم ڈرون سے فلم بندی کیلیے چند شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کمپنیوں کو اپنے ڈرون طیاروں کو چار سو فٹ کی بلندی اور سیٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔امریکی پروڈکشن ہاوٴس موشن پکچرز کے مطابق یہ فیصلہ بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.