26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:55
علی ظفر کی ’’کِل دِل‘‘ کے ٹائٹل سانگ نے دھوم مچادی
جیو نیوز - ممبئی.....علی ظفر، رنویر اور گوندا کی نئی فلم کِل دِل کے ٹائٹل سانگ نے دھوم مچادی، فلم 14 نومبر کو ریلیز ہوگی۔پاکستانی پاپ اسٹار علی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑاکیساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم "کِل دل "کے ٹائٹل سونگ کی وڈیوجاری کردی گئی ۔پاکستانی پاپ اسٹار علی ظفر پھر بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔ علی ظفر کی رنویر سنگھ اور پری نیتی چوپڑاکیساتھ نئی رومانٹک ایکشن فلم "کِل دل "کے ٹریلر کے بعد فلم کے ٹائٹل سونگ کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔معروف نغمہ نگار گلزار کے تحریر کردہ "کِل دل "کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگرز سونو نگم اور شنکر مہادھیون کی آواز میں ریکارڈکیا گیا ہے جسکی وڈیو میں علی ظفر اور رنویر سنگھ بحیثیت گینگسٹرز پکے دوستوں کی طرح اپنی جرائم پیشہ کاروائیوں میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ہدایتکار شاد علی کی اس فلم میں علی ظفر،رنویر اور پری نیتی کے علاوہ معروف کامیڈین گوندا بھی شامل ہیں جو کافی عرصے بعد دوبارہ ولن کے روپ میں نظر آئینگے۔یش راج بینر تلے اس فلم کو ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جسکا میوزک موسیقار ٹرائیو شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا ہے۔ایکشن اور رومانس سے بھرپور یہ فلم کِل دل یش راج فلمز کے تحت رواں برس14نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔