26 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:56
رنویر سنگھ علی ظفر کے ایکشن کے دیوانے ہوگئے
جیو نیوز - ممبئی........راک اسٹار علی ظفر کے ایکشن کے رن ویر سنگھ دیوانے ہوگئے، کہتے ہیں کہ Kill Dil میں علی ظفر کا روپ، ایکشن، ڈانس سب ہیروز کو اڑادے گا۔فلم کے ٹریلر کا جادو بگ بی پر بھی چل گیا، امیتابھ بچن کہتے ہیں ’’کل دل‘‘ کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے ۔بالی وڈ میں ایک کے بعد دوسری سپر ہٹ دینے والے پاکستانی راک اسٹار علی ظفر ایک بار پھر بالی ووڈ میں دھوم مچانے ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ کامیڈی اور رومانٹک فلموں کے بعد اب علی ظفر نظر آئیں گے خطرناک گینگسٹر کے روپ میں جو اپنے دوست کے لیے ہر قربانی کو تیار ہوتا ہے۔ رنویر سنگھ، گووندا اور پری نیتی چوپڑا کے ساتھ رومانٹک اور ایکشن سے بھرپور کِل دِل میں علی نے ایسے ایکشن دکھائے کہ رنویر سنگھ علی کی ڈھشم ھشم کے دیوانے ہوگئے، کہتے ہیں کہ علی اسکرین پر ایسے گن چلائیں گے کہ دیکھنے والے سیٹیا ں ماریں گےاور تالیاں بجائیں گے۔ رنویر کا کہنا ہے کہ علی کی آواز، انداز، اسٹائل اور یہاں تک کہ ڈانس بھی سب کو بھائے گا۔14 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم کا پرستار تو پرستار، انتظار کررہے ہیں سب سے بڑے سپر اسٹار، بگ بی امیتابھ بچن، کہتے ہیں انہیں اسٹائل اورا یکشن سے بھر پور فلم کا بے چینے سے انتظار ہے، جو یہ فلم دیکھے گا ’’کل دل‘‘ کے گیت گائے گا۔