تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:46

امریکی باکس آفس پر اس ہفتے فلم ’’دی ایکولائزر‘‘ کا راج

جیو نیوز - ہالی وڈ....... نارتھ امریکن باکس آفس پر ایکشن فلم "دی ایکولائزر" نے سائنس فکشن فلم "The Maze Runner"کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایکشن اورسنسنی سے بھرپور فلم "دی ایکیولائزر" ریلیز کے تین دن میں ساڑھے تین کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم کی کہانی 1980 کی مقبول ٹی وی سیریز سے ماخوذ ہے جس کا مرکزی کردار رابرٹ نامی سابق انٹیلی جنس افسر اپنی زندگی جرائم سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے وقف کردیتا ہے۔ اپنی دوست کواغوا کاروں سے چھڑانے کے دوران رابرٹ کا ٹکراؤ روسی مافیا سے ہو جاتا ہے۔ دوسرے نمبر پر 1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے والی سائنس فکشن فلم ’’دی میز رنر‘‘ ہے۔ James Dashner کے ناول "دی میز رنر " پر مبنی اس فلم کی کہانی 16 سالہ Thomas نامی لڑکے کی ہے جو اپنا ماضی مکمل طور پر بھول چکا ہے اور بھول بلیوں میں بیدار ہوتا ہے۔ فلم میں تھامس اور اس کے ساتھی خطروں سے بھری بھول بھلیوں سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نئی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم "دی باکس ٹرولز "ریلیز کے تین دن میں 1 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم دی باکس ٹرولز کی کہانی Eggs نامی یتیم بچے کی ہے جسے زیر زمین غار میں کچرا جمع کرنے والے باکس ٹرولز نامی کردار پال پوس کر بڑا کرتے ہیں۔ فلم میں باکس ٹرولز کو ایک شیطانی کردار کا سامنا کرنا ہوگا جس کے شر سے اپنے خاندان کو بچانے کیلیےEggs سر دھڑ کی بازی لگا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.