تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:46

ایڈونچر سے بھرپورویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی‘کا نیا حصہ متعارف

جیو نیوز - نیویارک .......مشہور زمانہ ویڈیو گیم’کال آف ڈیوٹی‘ کانیاحصہ متعارف کروادیا گیا ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپورویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی:ایڈوانسڈ وار فیئر‘ کا ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا ہے۔سلیج ہیمر گیمز کی پیش کردہ اس گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایڈونچر اور ایکشن شامل ہے بلکہ نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ماہر نشانے بازفائٹرز،ہتھیاروں سے لیس طاقتورکھلاڑیوں اورخطرناک دشمنوں کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم پلے اسٹیشن فورکیلئے موزوں ہے جو رواں سال 4نومبر کولانچ کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.