تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:56

ہالی وڈ ہارر فلم’ڈریکولا اَن ٹولڈ‘کانیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

جیو نیوز - ہالی ووڈ......خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالامشہور افسانوی کردار ڈریکولا ایک بار پھر ہالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپور نئی ہارر فلم ’ڈریکولا اَن ٹولڈ‘کا ٹریلرمنظرِعام پر آگیا ہے۔ مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے بہادر بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائرمیں تبدیل ہو جاتا ہے۔صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی وڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی فلم رواں سال17اکتوبر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.