30 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:56
الطاف حسین کی وینا ملک اور اسد بشیر کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد
جیو نیوز - لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان کو بیٹے کی پیدائش پرمبارکباد دی ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دونوں کو بیٹے کی پیدائش پرمبارکباد دیتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی بیٹے کو دونوں خاندانوں کے لئے باعث برکت و رحمت بنائے اور ان کی تمام مشکلات اور پریشانیوں کو آسان کرے ۔ الطاف حسین نے ابرام کے لئے دعا کی اللہ تعالی انہیں نیک اور سعادت مند بنائے اور والدین کے لئے خوشی و راحت کا باعث بنائے۔ وینا ملک اور اسد بشیر خان نے الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد اور عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی۔