تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:38

پشاور: عید پر 4 نئی پشتوفلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

جیو نیوز - پشاور...... پشاور میں بکرا عید پر چار نئی پشتوفلمیں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔ لالی و وڈ کی شوخ چنچل اداکارہ زارا شیخ بھی پشتو فلم بینوں کے دلوں میں اترنے کے لئے سینما گھروں میں جلوہ گر ہوں گی۔ بکرا عید پر پشاور کے سینما گھروں میں پشتو کی چار نئی فلمیں ریلیز کی جاری ہیں۔ نمائش کے لئے پیش ہونے والی فلموں میں زوے د بدعملہ ،آئی مس یو ،تماش بین اور زہ یمہ ککے خان شامل ہیں۔ لولی وڈ کی شوخ وچنچل اداکاہ زارا شیخ اپنی پہلی پشتو فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔نمائش کے لئے پیش ہونے والی یہ فلمیں اگرچہ مزاحیہ اور سنجیدہ موضوعات پر بنائی گئی ہیں تاہم صوبہ میں سنسر بورڈ نہ ہونے سے فلموں میں پشتو ثقافت کوصحیح انداز میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا میں صرف چند سال قبل عید کے موقع پر 11 تک نئی فلمیں ریلیز ہوتی تھیں جو اب کم ہو کرچار تک محدود ہو گئی ہیں۔ فلم سازوں کا کہنا ہے کہ اگر امن و امان کی صورت حال سازگار ہو تو پشتو فلم انڈسٹری فروغ پا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.