10 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:32
ہارر فلم"ڈریکولا اَن ٹولڈ"کے نئے کلپس جاری
جیو نیوز - نیویارک......خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالامشہور افسانوی کردار ڈریکولا ایک بار پھر ہالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپورہارر فلم "ڈریکولا اَن ٹولڈ"کے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے بہادر بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائرمیں تبدیل ہو جاتا ہے۔صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی وڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔ایک سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی لیجنڈرنری پکچرز کی تیار کردہ ا س سنسنی خیز فینٹسی ایکشن فلم کو یونیورسل پکچرز کے تحت 17اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔