12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:43
’’بُرقعہ ایونجرز ‘‘ انٹرنیشنل ایمی کڈز ایوارڈ کے لیے نام زد
جیو نیوز - کراچی.......پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز بُرقعہ ایونجرز کو انٹرنیشنل ایمی کڈز ایوارڈ کیلیے نامزد کرلیا گیا ہے۔تعلیم ، امن اور انصاف ایک پھر جیت گیا۔ جیوٹی وی نیٹ ورک کے چینل "جیو تیز" پربچوں کےلیے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ ٹی وی سیریز " بُرقعہ ایونجر "سب کو بھا گئی ۔بچوں اور بڑوں دونوں نے ہی تعلیم کے لیے آواز اتھانے والی برقعہ ایونجر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ عالمی دنیا میں پذیرائی حاصل کرنے والی برقعہ ایونجر نے ‘Peabody Award 2013’، ‘Gender Equity Prize’ اور the ‘Rising Star Award’ جیسے اعزازات اپنے نام کیے اور اب برقعہ ایونجر کو انٹرنیشنل ایمی کڈز ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہئے۔ اور یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان کے کسی اینی میٹڈ مووی کو کڈز ایوارڈ میں شامل کیاگیا ہے۔ ٹائم میگزین بھی برقعہ ایونجر کو سب سے موثر تخیلاتی کردار قرار دے چکا ہے۔ برقعہ ایونجر کی کہانی ایک سپر ہیروئن" جیا "کے گرد گھومتی ہے. جواپنی شناخت برقعے میں چھپا کر انصاف، امن اور تعلیم کے لیے ملک دشمن عناصر سے لڑتی ہے ۔اینی میٹڈ سیریز میں علی ظفر، ہارون ، علی عظمت، اور جوش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔انٹرنیشنل ایمی کڈز ایوارڈ کی تقریب 20 فروری کو نیویارک میں ہوگی۔