14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:13
ہیلسنکی میں بریک ڈانسنگ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد
جیو نیوز - ہیلسنکی .......فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ورلڈ بریک ڈانسنگ چمپئن شپ کے پانچویں فائنل کا انعقاد کیا گیا۔بریک ڈانسنگ کے اس عالمی مقابلے میں اپنے ڈانس مووز دکھانے کیلئے مغربی یورپ کے مختلف ممالک سے جیتنے والے16ماہر بریک ڈانسرز یہاں پہنچے۔ مختلف ہپ ہاپ اور ہیوی بیٹس کے دوران اپنی بریک ڈانسنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ان عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز کو دیکھنے ہزار وں افراد نے140سال قدیم اسٹوڈنٹ ہاؤسVanha Ylioppilastalo کا رُخ کیا۔میزبان فن لینڈ سمیت برطانیہ،فرانس، آسٹریا،بیلجئیم، ڈنمارک،اٹلی،دی نیدرلینڈز،ناروے،پرتگال،اسپین اور سوئزرلینڈسمیت دیگر ممالک سے مقامی سطح پر مقابلے جیت کر مغربی یورپ کے فائنل تک پہنچنے والے ان ڈانسرز کے درمیان کئی تھیمز اور اسٹائلز پر آپس میں ٹکراؤ ہوا۔مختلف مراحل سے گرزنے کے بعد یہ چمپئن شپ فائنل اسٹیج تک پہنچی جہاں فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹونیونامی بریک ڈانسرنے بازی مارتے ہوئے فاتح کی بیلٹ اپنے نام کرلی جو نومبر میں پیرس میں ہونے والے ورلڈ فائنل میں مغربی یورپ کی نمائندگی کریگا۔