تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:33

بالی ووڈفلم ’ ہیپی نیو ایئر ‘کے گانے’ نان سینس کی نائٹ‘ کی ویڈیو ریلیز

جیو نیوز - ممبئی ........فلمساز و ہدایتکار فرح خان کیساتھ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی نئی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ’ہیپی نیو ائیر‘کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی ویڈیو مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔’ نان سینس کی نائٹ‘ کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر میکا سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس کا میوزیک وشال شیکھر نے ترتیب دیا ہے۔میکا سنگھ کے اپنے منفرد انداز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں شاہ رخ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ڈانس کے مقابلے میں امیتابھ بچن کی طرح بلبوں والا لباس پہن کر ڈانس کر رہے ہیں جن کے ڈانس میں ہلکی ہلکی کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے انداز کی بھی جھلک نظر آرہی ہے۔ رومانس،ایکشن ،کامیڈی ،ڈانس اور میوزک سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک بڑی چوری کی کاروائی کے گر د گھومتی ہے۔گوری خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر دنیا بھر میں 24اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.