تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:28

جاپانی کارٹون کردار ہیلو کٹی کی سالگرہ کی تیاریاں

جیو نیوز - لاس اینجلس .......جاپان کی معروف کارٹون کردار ہیلو کٹی بلی40برس کی ہونے جارہی ہے جسکی سالگرہ کی تقریبات کی ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔امریکی شہر لاس اینجلس میں جاپانیزامریکن نیشنل میوزیم میں اسی مناسبت سے ہیلو کٹی کی سیکڑوں اشیاء کی نمائش کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے۔ایکسپلورنگ دی سپر کیوٹ ورلڈ آف ہیلوکٹی نامی اس نمائش کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک طرف جہاں اس کردار سے جڑی مختلف اشیاء تو دوسری جانب ہیلو کٹی کی پینٹنگز،میڈیا رپورٹس اور اسکے مجسمے شامل ہیں۔اس نمائش میں جہاں ہیلو کٹی کھلونوں کی شکل میں نظر آرہی ہے وہیں گھریلو استعمال کی اشیاء جوسر،بلینڈرز،ٹفنز اور ٹوسٹرزسمیت جہازوں تک پر اس کردارکی چھاپ نمایاں ہے۔واضح رہے کہ 1974ء میں منظر عام پر آنے والی ہیلو کٹی یکم نومبر کو 40برس کی ہوجائیگی جسکے لیے 11اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش اگلے برس26اپریل تک جاری رہیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.