تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:6

فیصل اور ریشم ڈراما سیریل ’’اقرار‘‘ سے ناظرین کے دل جیتنے کو بے قرار

جیو نیوز - کراچی.......جیو ٹی وی کا نیا ڈراما سیریل اقرار آج سے ہر منگل کی رات آٹھ بجے پیش کیا جائے گا۔اقرار کہانی ہے حاجرہ اور اس کی زندگی میں آنے والے اتارچڑھاؤ کی۔شوہر کے انتقال کے بعد اس کی دنیا ہی اجڑ جاتی ہےاور اس کیلیے یہیں سے شروع ہوتا ہےدکھوں ، تلخیوں اورامتحانات کا نیا سلسلہ۔ بابر جاوید کی ڈائریکشن میں بنی ڈارامہ سیریل اقرار کے نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے ریشم اور فیصل قریشی جبکہ دیگر اداکاروں میں شامل ہیں شمعون عباسی،سیمی پاشااورعلی تابش ۔اقرار ناظرین دیکھ سکیں گے کل سے ہر منگل کو رات آٹھ بجے صرف جیو ٹی وی پر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.