تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:37

ناقابلِ یقین مشن مکمل کرنے والا ’’ایئر وولف‘‘ کا ہیرو، زندگی میں ناکام

جیو نیوز - لاس اینجلس........ائیر وولف، نام تو سنا ہوگا۔اس مقبول سیریز نے اداکار جین مائیکل کو راتوں رات قسمت کا دھنی بنادیا تھالیکن اُس دور میں ایک قسط کے دولاکھ ڈالر لینے والا یہ اداکار ،آج کس حال میں ہے؟؟80ءکی دہائی کی یہ مقبول سیریز کو ن بھول سکتا ہے۔ ائیر وولف کے مخصوص میوزک، ایکشن اور جاندار اداکاری نے اسے لوگوں کا پسندیدہ بنادیا تھا۔ یہ سب کچھ یاد ہے تو پھر اس کے مرکزی کردار بھی آپ کو یاد ہی ہوگا، جین مائیکل کی جاندار اداکاری نے انہیں سب سے ممتاز بنادیا تھا،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والا یہ اداکار کس حال میں ہے۔جین مائیکل جسے آپ نے منٹوں میں کئی کامیاب مشنز کرتے دیکھا۔ آج وہ ایک پیر سے معذور ہے، منشیات کے استعمال اور شراب نوشی نے اس کی زندگی بدل دی۔ رفتہ رفتہ سب کچھ ہاتھوں سے نکلنے لگا،کل ایک قسط کے دو لاکھ ڈالر لینے والا یہ اداکار آج مقروض ہے۔جین کے دو ایکسیڈینٹ ہوئے۔انفیکشن کی وجہ سے ایک ٹانگ کو پہلے ٹخنوں سے کٹنا پڑا اور بعد میں اسی ٹانگ کو مزید اوپر سے کاٹا گیا۔جین آج زندگی سے لڑ رہا ہےاورجینے کے لیے منشیات اور شراب نوشی سے بھی جان چھڑا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.