10 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:21
عامر خان کی نئی فلم"پی کے"کے پہلے گانےکی وڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی ...... مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور انوشکا شرما کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"پی کے"کے پہلے گانے"ٹھرکی چھوکرو"کی وڈیو جاری کردی گئی۔بالی ووڈ کو منا بھائی ایم بی بی ایس،لگے رہو منا بھائی اور تھری ایڈیٹس جیسے شاہکار دینے والے ہدایتکار راجکمار ہیرانی پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں،جی ہاں بالکل مسٹر پرفیکٹ عامرخان اور انوشکا شرما کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم"پی کے"کے ٹریلر کے بعدفلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔سوانند کرکرے کے تحریر کردہ"ٹھرکی چھوکروآیو رے"کے بولوں پر مبنی اس گانے کوسواروپ خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں عامر خان خواتین کے ہاتھوں میں موجود چوڑیوں کے دیوانے ہوتے جبکہ سنجے دت انہیں روکتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک اجے اتل اور شانتانو موئترانے ترتیب دیا ہے۔ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی اس فلم میں عامر خان اور انوشکا کیساتھ،سوشانت سنگھ راجپوت،بومن ایرانی،سنجے دت،امین خان اور سوربھ شکلا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔راجکمار ہیرانی،ودھو ونود چوپڑا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پی کے(عامر خان)کے گرد گھوم رہی ہے جو مختلف روپ اپنائے اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ انوشکا انکی دوست جگت جنینی کا کردار نبھارہی ہیں۔اجے اتل اور شانتانو موئترا کی موسیقی لیے یہ کامیڈی ڈرامہ فلم"پی کے"یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال19دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔