تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:47

ارجن کپور اور سوناکشی کی رومانٹک فلم ’تیور‘کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپوراب دبنگ گرل سوناکشی کے ساتھ عشق لڑاتے نظر آئینگے کیونکہ بالی ووڈ کی رومانٹک تھرل فلم تیورکا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔امیت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003کی بلاک بسٹر تیلگو فلم ’اوکاڈو‘ کا ری میک ہے جس کی کہانی پنٹونامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جورادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا سمیت منوج باجپائی،قدیر خان ،شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔بونی اور سنجے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم آئندہ سال 9جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.