14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:9
ڈرامہ فلم "دی امیٹیشن گیم"کے نئے کلپس جاری
جیو نیوز - نیویارک.......دوسری جنگ عظیم کی سچی کہانی پر مبنی ڈرامہ فلم "دی امیٹیشن گیم"کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے۔ دوسری جنگ عظیم کے سچے واقعے پر مبنی برٹش ڈرامہ فلم دی امیٹیشن گیم کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔مارٹن ٹائلڈم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے اہم کردار اور بابائے کمپیوٹر سائنس کا اعزاز حاصل کرنے والے سائنسدان ایلن ماتھیسن کے گرد گھومتی ہے جس نے نازی پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد کو فنی مدد فراہم کی تھی۔فلم میں ایلن ماتھیسن کا کردار بینیڈک کمبر بیچ نبھاتے دکھائی دینگے جبکہ دیگر فنکاروں میں کیرانائٹ لے،مارک اسٹرانگ،میتھیو گوڈ اور چارلس ڈانس سمیت دیگر شامل ہیں۔نورا گراس مین کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی تقسیم کاری کے حقوق سات ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کئے گئے ہیں جبکہ یہ فلم 21نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔