تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 5:59

رومانٹک ڈرامہ فلم "سونگ ون "کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک....آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم "سونگ ون "کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔آسکر ایوارڈیافتہ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم سونگ ون کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔رائٹر وہدایت کار کیٹ بارکر فروئے لینڈ کی اس فلم میں این ہیتھ وے کے ساتھ آسکر ونر اداکارہ میری اسٹین برجن،جانی فلن،ایل تھامپسن اور بین روزن فیلڈ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ایڈم شلمان اور خود این ہیتھ وے کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک نوجوان ماہر آثارِ قدیمی کے گرد گھوم رہی ہے جو قدیم سائٹ پر کھدائی کرواکر اپنی زخمی بھائی کو دیکھنے اسپتال پہنچتی ہے اور کس طرح اس تھوڑے سے عرصے میں وہ اپنے پسندیدہ موسیقار کیساتھ محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔ دی فلم آرکیڈ کے تحت یہ رومانٹک ڈرامہ فلم سونگ ون اگلے سال کے اوائل میں 20جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.