22 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:13
’’تیور‘‘میں ادا کیا گیاکردار پہلے کبھی نہیں کیا،منوج باجپائی
جیو نیوز - ممبئی.......بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم تیور میں اپنے کردار کے متعلق منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے تیور بھی دیکھنے کے لائق ہوں گے۔امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم تیور،کے بارے میں منوج باج پائی کا کہنا ہے کہ ایسا کردار انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تیور بڑے بجٹ کی فلم ہےجس کے ایکشن سےبھرپور ٹریلر کو دیکھ کے ہی شائقین میں تجسس پیدا ہو گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار ارجن کپور اور سوناکشی سنہا نبھا رہی ہیں،فلم کی ریلیز آئندہ ماہ متوقع ہے۔