تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:38

میوزیکل کامیڈی فلم "پِچ پرفیکٹ2 "کا پہلا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک...... 2012ءسپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ کا سیکوئل تیار کر لیاگیا ہے، اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم " پِچ پرفیکٹ2 " کاپہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارہ الیزبیتھ بینکس کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔پال بروکس، کے کینن اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک ،اسکائی لَر آسٹن ، اینا کیمپ ، کیٹی سیگل ، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.