25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:18
ہالی و ڈ فلم "اینجل آف ڈیتھ" کا نیاٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ......خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم "اینجل آف ڈیتھ" کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈر ،خوف اورسنسنی سے بھرپور اینجل آف ڈیتھ،،2012 میں رکارڈ بزنس کرنے والی دی وومن ان بلیک کا سیکوئل ہے۔فلم کی کہانی نرسری میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک ویران حویلی منتقل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے ساتھ پیش آتے ہیں عجیب وغریب واقعات۔اینجل آف ڈیتھ 13فروری 2015کو نمائش کیلئے پیش کی جائےگی ۔