تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:58

لاہور میںنئی پنجابی فلم ’’جلوے ‘‘کے پوسٹرز کی افتتاحی تقریب

جیو نیوز - لاہور.....لالی وڈ کی نئی پنجابی فلم جلوے کے پوسٹرز کی افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی، مٹھائی بٹنے لگی تو دھکم پیل شروع ہوگئی ، فنکار بھی مٹھائی لینے والوں کےرش دب کر رہ گئے۔ایبٹ روڈ پر واقع سینما گھر میں پنجابی فلم کے پوسٹرز کی تعارفی تقریب میں ہدایتکار سید نور،پروڈیوسر چودھری کامران، فلمسٹار خوشبو اور دیگر فنکار شریک ہوئے۔ہدایتکار سید نور نے پوسٹرز کا افتتاح کیا۔ جب مٹھائی بانٹنے کا وقت آیا تو شرکاء نے ہلہ بول دیا ، اس دھکم پیل میں فنکار بھی محفوظ نہ رہے اور رش میں دب کر رہ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.