27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:39
دبنگ سلمان مقبولیت میں سب ستاروں سے آگے
جیو نیوز - ممبئی........دبنگ سلمان اس وقت مقبولیت میں سب ستاروں سے آگے ہیں،ان کی فین فالونگ کا فائدہ وہ پروڈیوسر بھی اٹھارہے ہیں جن کی فلموں میں سلمان نہیں۔ سپر اسٹار نمبر ون سلمان خان کے ایکشن کے سب دیوانے ہیں ، دبنگ سلمان مسلسل سو سو کروڑ کی 7فلمیں دینے والے پہلے بالی ووڈ اسٹار ہیں۔ فلم میکرز نے اب سلمان کی مقبولیت کا خوب فائدہ اٹھانا شروع کیا ہے۔ کہیں تو سلمان ڈائیلاگز میں سنائی دیتے ہیں ، تو کہیں گانے میں ۔فلم تیور میں ارجن کپور نے اپنے گرو سلمان کے خوب گن گائے۔