تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:51

بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی فلم’ پیڈنگٹن ‘آج ریلیزہوگی

جیو نیوز - نیویارک .....شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’پیڈنگٹن‘ آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔لاطینی امریکا کے جنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی ایک نٹ کھٹ بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کرتا نظر آئے گا۔فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پورٹر کے بھی پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔فلم میں پیڈنگٹن کا کرداراداکار کولن فرتھ نبھائینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں نکول کڈ مین،سیلی ہاکن،جولی والٹرز اور جم براڈ بینٹ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.